26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کی پٹی میں ایک ماہ میں 5 لاکھ افراد بے گھر...

غزہ کی پٹی میں ایک ماہ میں 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں،یو این آر ڈبلیو اے

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔25اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ العربیہ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔

ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔

- Advertisement -

ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ صرف تباہ ہوا اور غیر محفوظ ہے بلکہ مشکل سے ہی انسانی رہائش کے قابل ہے۔ ایجنسی نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ پناہ گاہیں شدید حد تک گنجان ہو چکی ہیں، بنیادی خدمات فراہم کرنے والے ادارے سخت جد و جہد کر رہے ہیں اور باقی ماندہ وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں