27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کی پٹی میں صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے، عالمی ادارہ...

غزہ کی پٹی میں صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے، عالمی ادارہ صحت

- Advertisement -

جنیوا۔18اکتوبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )نےغزہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسس نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین کو پرتشدد کارروائیاں روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک سیکنڈ میں طبی امداد کے انتظار میں ہم جانیں گنوا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ہمیں جان بچانے والے امدادی سامان کی فراہمی کے لیے فوری رسائی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو غزہ کے ہسپتال میں اسرائیلی حملے میں دو سو سے تین سو فلسطینی شہید شہید ہو گئے ہیں جبکہ حماس نے شہید ہونے والوں کی تعداد 500 بتائی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں