اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر اسرائیلی حملہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کا فوری محاسبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایسے حملے ناقابل قبول ہیں ۔