غزہ ۔15نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے داراہ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے جنگ سے تباہ حال غزہ کا دورہ کیا اور تباہ کن مناظر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے غزہ کے جنوب میں ہسپتال سمیت کئی حصوں کے دورے کے بعدبیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہری مسلسل بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کا کوئی حصہ محفوظ نہیں رہا ، اب یہ جارحانہ کارروائیاں ختم ہو نی چاہیے۔