غزہ کے لیے امدادی مہم کے دوران اب تک 513 ملین ریال جمع ہوگئے،سعودی عرب

113
Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی مدد کے لیے شروع کی جانے والی عوامی امدادی مہم میں اب تک 513 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی امدادی مہم جاری ہے اور اب تک فلسطینی بھائیوں کے لیے 513 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔ غزہ متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے امدادی مہم ’’ساھم ‘‘میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال کی امداد فراہم کی گئی ،بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال ساھم پورٹل میں جمع کئےگئے۔

مملکت کی تمام مساجد میں غزہ کے لیے امدادی مہم کے حوالے سے نماز جمعہ کے خطبات میں امدادی مہم بارے لوگوں کو مطلع کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’’ساھم ‘‘ پورٹل میں عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔