غزہ کے لیے سعودی عطیات 185 ملین ڈالر سے متجاوز

188
غزہ کے لیے سعودی عطیات 185 ملین ڈالر سے متجاوز
غزہ کے لیے سعودی عطیات 185 ملین ڈالر سے متجاوز

ریاض ۔30اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے کہا کہ غزہ کو دیے جانے والے عطیات کی مالیت 185 ملین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 50 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے ’سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے جرائم کی مذمت اور انہیں مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے مختلف سطحوں پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور امت مسلمہ کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے وسیع افق اور وسیع تر علاقوں میں مشترکہ اسلامی اقدامات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔