غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

103
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے800سے زائد انسانوں کو شہید کر کے جس بربریت ظلم اور انسانیت کشی کا مظاہرہ اسرائیل نے کیا ہے جنگی جرائم کی تاریخ میں اس کی مثال مشکل سے مل سکے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ان جنگی جرائم ظلم اور بربریت میں امریکہ اور یورپ کے ممالک برابر کے شریک ہیں، مسلم امہ اور انسانیت دوست ممالک کو اب روایتی بیانات سے ہٹ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔