اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات پر مشتمل 21 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔
ایوان بالا کے اعلی حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی اور پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔