بھکر۔ 21 اگست (اے پی پی):بھکر میں غیرقانونی آئل ایجنسیز اور ایل پی جی ریفلینگ میں ملوث پانچ دکانداروں پر فردجرم اور جرمانہ عائد کیا گیا۔
انچارج سول ڈیفنس سرفراز ہاشمی نے غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادر خان اور نعیم بشیر احمد پر ایف آئی آرز درج کروادی اور ہاشم خان منکیرہ کا چالان جبکہ فیض رسول اور عبدالعزیز 217 اڈہ منکیرہ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ ماہ جولائی 2024میں 95 ہزار5 سوروپے کے جرمانہ غیر معاون عناصر پر عائد کئے گئے جو کہ سرکاری خزانہ میں جمع کروا دئے گئے ہیں۔