لاہور۔26فروری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹائون، کینال روڈ اور علامہ اقبال ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے پلاٹ نمبر25ایف ون، 12ایف ٹواور 867آر ون پر قائم غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
ٹیموں نے کینال روڈ،علامہ اقبال ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کر کے3غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کینال روڈ پر زیر تعمیر غیرقانونی کمرشل املاک مسمار کر دی۔ ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون میں زیر تعمیرغیرقانونی کمرشل عمارت کا فرسٹ فلور مسمار کر دیا۔ علامہ اقبال ٹائون میں غیرقانونی سب ڈویڑن اور غیرقانونی تعمیرپر املاک مسمار کر دی۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کر کے69املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،فیصل ٹائون میں 39املاک،شادمان، نیومسلم ٹائو ن میں 30املاک سربمہر کردیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، ورکشاپ، فارمیسی، بیوٹی پارلر، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹان پلانرون اسد الزمان چیف ٹان پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔