غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کوملک بدرکرنے کامعاملہ، ضلع بہاولپورمیں 264افغان نیشنلز کی لسٹ تیار

71
foreign residents continues
foreign residents continues

بہاول پور 25 اکتوبر (اے پی پی):غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کوملک بدرکرنے کامعاملہ، ضلع بہاولپورمیں 264افغان نیشنلز کی لسٹ تیار، ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو،ڈائریکٹرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سمیت ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنر ز سے 264 افغان نیشنلز کی پراپرٹیزکی تفصیلات تین دن کے اندرطلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھرسے غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوواپس ان کے ملک بھجوانے کاایکشن پلان جاری کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر ریونیو،ڈائریکٹرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سمیت ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنر ز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ 264 افغان نیشنلز کی لسٹ بھجوائی جارہی ہے

اس حوالے سے تین دن کے اندر 264افغان نیشنلز کی ضلع بہاولپورمیں ہرقسم کی پراپرٹیزکی تفصیل اورا س کاریکارڈ بھجوایاجائے اوراس معاملے کو انتہائی ارجنٹ طورپر مکمل کیاجائے۔