- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 22 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیز/ایل پی جی ڈیکنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سول ڈیفنس آفیسر سحر ارشاد نے مظفرگڑھ میں موجود مختلف ایل پی جی شاپس کے دورے کر کے آگ سے بچاؤ کے آلات کا معائنہ کیا گیا۔
سیفٹی آلات کی کمی اور آلات صحیح کام نہ کرنے پر آٹھ ایل پی جی شاپس مالکان محمد حنیف ولد شمشیر علی، محمد آصف ولد محمد یار، محمد توقیر ولد رشید اور دیگر کے خلافFIR کی رجسٹریشن کےلئے استغاثہ جات متعلقہ تھانہ سول لائن مظفرگڑھ اور سٹی مظفرگڑھ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -