
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، آئندہ پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ٹویٹر پر اپنے جاری اپنے بیانیئے میں انہوں نے کہاکہ معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، آئندہ پانچ ماہ کے دوران ملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کی وجہ سے سفارتی محاذ پر پاکستان کی پذیرائی بھی جس نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی معیشت کا پہیہ مزید تیز ہوگا تو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔