غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز59,413ووٹ لے کر سب سے آگے

101

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی )این اے 120کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز59,413ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ ان کی مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 46145ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 120میں کل ووٹر ز کی تعداد 3,21,786ہے اس حلقے میں 220پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں مردوں کیلئے 110خواتین کیلئے 90اور مشترکہ 19پولنگ اسٹیشن قائم تھے۔ حلقہ 21یونین کونسل اور 126وارڈز پر مشتمل ہے ۔