24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںغیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا...

غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 09 مئی (اے پی پی):غیر رجسٹرڈ اور نفرت انگیز مواد چھاپنے والے پرنٹنگ پریسوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں اور نفرت انگیز مواد چھاپنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے والی ہے۔

پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے تمام پرنٹنگ پریسوں کو اشتہاری مہم کے ذریعے خبردار کیا جائے گا کہ جلد از جلد محکمہ اطلاعات کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرائیں اور دی گئی مہلت کے بعد رجسٹریشن نہ کرانے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

دوسرے مرحلے میں خصوصی ٹیمیں صوبے کے مختلف شہروں کے دورے کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ چھاپہ خانوں کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ شدہ چھاپہ خانوں کی تجدید کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں ایسے تمام چھا پہ خانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے جو کسی بھی ایسے مواد کو چھاپنے میں ملوث ہوں جس سے لسانی، علاقائی، مذہبی یا گروہی بنیادوں پر فرقہ بندی اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں تعصب پیدا ہونے کا احتمال ہو۔

سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا محمد خالد نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر تمام غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن اور رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں کی تجدید کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ نفرت انگیز اور کسی بھی بنیاد پر فرقہ واریت کو ہوا دینے والی خبریں اور مواد چھاپنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں