غیر سرکاری تنظیم ”پازیٹو پاکستان“ کے زیر اہتمام دو روزہ ”ینگ لیڈرز سمٹ“ (کل شروع ہوگی

118
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

غیر سرکاری تنظیم ”پازیٹو پاکستان“ کے زیر اہتمام دو روزہ ”ینگ لیڈرز سمٹ“ (کل شروع ہوگی
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) غیر سرکاری تنظیم ”پازیٹو پاکستان“ کے زیر اہتمام دو روزہ ”ینگ لیڈرز سمٹ“ (کل) ہفتہ کو شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان کے مطابق ”پازیٹو پاکستان“ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی 3 اور 4 دسمبر کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ینگ لیڈرز سمٹ کے نام سے ایک جامع پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ اس کانفرنس میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی، ممتاز صحافی مجیب الرحمان شامی، معروف کالم نگار سلیم صافی، ینگیسٹ پروفیسر زیڈان حامد اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور یونیورسٹیز کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں لیڈرز سکلز پر ماہرین تربیت دیں گے جبکہ سی پیک پر پریزنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔