غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے، چوہدری فواد حسین

102
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ غیر ملکی نیٹ ورک سے افواہ اڑائی جاتی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا پر موجود ایک مخصوص گروپ اس افواہ پر تبصرے کرتا ہے اور پھر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی رہنما اس افواہ کو میڈیا پر عین عبادت سمجھ کر بول دیتا ہے اور یوں ایک افواہ کو مین اسٹریم کیا جاتا ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائندے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا لیکن بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔