غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کاآغاز

126
illegal

فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کاروائی کاآغاز کردیا گیاہے جس کے دوران ضلع بھر میں بھرپورکریک ڈاؤن کیا جائے گا جوبلا امتیاز اور ترجیحی بنیادوں پر ہوگا نیزاس مہم کے دوران کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے چیف ٹریفک ۱ٓفیسرمقصود احمد لون نے اے پی پی کو بتایاکہ غیر قانونی، مبہم، سبز نمبرپلیٹ اور دیگر غیر نمونہ نمبرپلیٹس کی وائیلیشن سے کرائم میں اضافہ اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کے پیش نظر اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے مبہم، غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار لیں تاکہ بعدازاں ان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔