لاہور۔7مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کی عبوری ضمانت میں12 مارچ تک توسیع کردی ،جسٹس سلطان تنویر نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی معاون ہارون دوگل نے سری لنکا کی عدالتی نظیر پیش کیں، دوران سماعت عدالت نے یہ ریمارکس دیئے کہ عدالت رائے ممتاز کو عبوری ضمانت دے سکتی ہے یا نہیں، اس نقطے پر مزید معاونت کی جائے، عدالت نے سنگا پور اور بنگلہ دیش کی عدالتی فیصلے پیش کرنے کی ہدایت کردی ،اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔