22.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومقومی خبریںغیر قانونی دھرنوں اور راستوں کی بندش سے عام شہریوں کو شدید...

غیر قانونی دھرنوں اور راستوں کی بندش سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،صوبائی وزیربخت محمدکاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی دھرنوں اور راستوں کی بندش سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسلسل شاہراہوں کی بندش معمولات زندگی میں رکاوٹ بن رہی ہے تمام مسائل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ مسلح جتھے بات چیت کے بجائے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی بھی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوام کو ترقی اور امن کے دشمن عناصر کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ وہ کسی بھی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگاصوبائی وزیر نے کہا کہ بی وائی سی ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہی ہے اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہی ہیعوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے گروہوں سے محفوظ رکھیں جو نوجوانوں کو گمراہ کر کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کر رہے ہیں صوبائی وزیر نے سوال اٹھایا کہ مسلح جتھوں کا پرتشدد رویہ، راستوں کی بندش اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ آخر کس طرح حقوق کے زمرے میں آتا ہے؟ بخت محمد کاکڑ نے سول اسپتال پر حملے، توڑ پھوڑ، طبی عملے کو ہراساں کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے پرامن جدوجہد ہو سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عناصر کس کو سپورٹ کر رہے ہیں اور کس ایجنڈے پر گامزن ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575511

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں