کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوںسمیت 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پسٹل 30بور، 3رائونڈز،ایک موٹرسائیکل ،4کلو تیار گٹکا ماوا، 4کلو کتھہ، 3کلو پتی، ایک کلو چونا اور 32پیکٹ مختلف قسم کی چھالیہ برآمدکرلی جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فاروق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان ایس ایس پی ملیر کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںغلام مصطفی ، رشید، شبیر، شہزادجبکہ غیر قانونی طور پرمقیم افغان باشندوںمیں غلام سخی اور پیر محمدشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب شارع فیصل پر ایک کار میںاچانک آگ لگ گئی اسی دورا ن ایئر پورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار میں موجود شہری اور ان کی فیملی کو باحفاظت کار سے باہر نکال کراپنی پٹرولنگ موبائل کار میں ان کے گھر تک پہنچادیا ۔ پولیس کی کارکردگی پرایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی نے ایس ایچ او ایئرپورٹ اور ان کی ٹیم کیلئے کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔