اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں 18 دن باقی رہ گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔