سرینگر ۔ 8 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو ضمیر کے قیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظر بندوں کی واحد خطا اپنے پیدائشی حق ”حقِ خودارادیت“ کا مطالبہ ہے۔ انہوںنے بھارت کی تہاڑ، جودھپور، بنگلور, جموںخطے کی کوٹ بلوال، ریاسی، کٹھوعہ، اُدھمپور اور مقبوضہ وادی کی مٹن، بارہ …
غیر قانونی طور پر نظر بندکشمیریوں کی واحد خطا ’حق خود ارادیت ‘ کا مطالبہ ہے، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 8 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو ضمیر کے قیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظر بندوں کی واحد خطا اپنے پیدائشی حق ”حقِ خودارادیت“ کا مطالبہ ہے۔ انہوںنے بھارت کی تہاڑ، جودھپور، بنگلور, جموںخطے کی کوٹ بلوال، ریاسی، کٹھوعہ، اُدھمپور اور مقبوضہ وادی کی مٹن، بارہ مولہ، پلوامہ اور سرینگر سینٹرل جیل میں نظر بند کشمیریوں کے صبرو استقلال کو خراج تحسین پیش کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو جرائم کیوجہ سے نہیں بلکہ اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے ۔








