26.3 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق پولیس ٹیمیں گھر...

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق پولیس ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں، آئی جی پولیس

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):انسپکٹرجنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کے پی کے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔آئی جی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر ضلع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق پولیس ٹیمیں بنائی ہیں جو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی چیکنگ کے لیے گھر گھر کا سروے کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی پائے جاتے ہیں، انہیں ان کے وطن واپس بھیج د یا جا تا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پربھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں