23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںغیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں مہم...

غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں مہم شروع کی گئی ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے

- Advertisement -

پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا نثار احمدنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حوالہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ پاکستانی روپے کی گرتی قدر اور ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ہے سب سے زیا دہ کا روائیا ں خیبر پختو نخوا میں کی گئی اور غیر ملکی کر نسی سمیت پا کستا نی روپے کی ریکو ری بھی یہاں سے ہو ئی ہے۔

گزشتہ روز ایف ا ئی اے حیا ت آ بادکے دفتر میں پر یس کا نفرس کر تے ہوئے ڈا ئر یکٹر ایف آ ئی اے خیبر پختو نخوا نثار احمد نے بتایا کہ غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف پشاور سمیت صوبہ بھر میں مہم شروع کی گئی ہے انہو ں نے بتایا کہ غیرملکی کرنسی کاروبار سٹیٹ بینک کے ساتھ الحاق رکھتاہے، جو لوگ سٹیٹ بینک کے ساتھ الحاق نہیں رکھتے انکے خلاف کاروائیاں کی گئیں اور سب سے زیادہ کارروائیاں خیبر پختونخوا میں کی گئی ہیں اور ریکوری بھی یہاں بہتر ہوئی ہے ۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کی کارروائیو ں میں 36 چھاپوں کے دوران 44 افراد گرفتارہوئے جبکہ 36 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں ایف آئی اے نے غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں سے 8ملین سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد کئے ہیں اور اسی طر ح2020 سے 2021 کے دوران 440 چھاپے مارے گئے جن میں 44دکانیں سیل کی گئیں،انہو ں نے بتایا کہ مہم میں ایف آئی اے کو تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی معاونت حاصل ہے، انٹلجنس کی معلومات پر کاروائیاں کی گئیں، تورخم پر ایمگریشن آپریشنز کر رہی ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے۔

انہو ں نے بتا یا کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی لانے کی کوشش کی جاری ہے اور ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ہنڈی حوالہ کے کاروبار کرنے والوں کے رابطے باہر ممالک میں ہیں اور زیا دہ افغا ن مہا جرین ہیں، باہر مقیم افراد پر ہاتھ ڈالنے کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گااور بیرونی ممالک میں مقیم ایجنٹس کی معلومات حاصل کی گئی ہے،ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں کوئی سیاسی بندہ براہ راست ملوث نہیں ہے ۔

انہو ں نے بتایا کہ عدالت نے احکامات دیئے ہیں وہ دکانیں جس میں کوئی اور کاروبار بھی ہوتا اس کو سیل نہیں کیا جائے۔بارڈر پر ایمیگریشن حکام سمگلنگ کے روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں ایف آئی اے بارڈر پر تلاشی نہیں لی سکتی قوانین سخت کرنے کے حوالے سے حکومت کو تجاویز بھجوا دی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں