غیر معمولی امراض کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے ادویات کی بروقت اورارزاں فراہمی کو یقینی بنا نے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ،صدر مملکت ممنون حسین

129
APP07-27 ISLAMABAD: September 27 – President Mamnoon Hussain being briefed by Federal Minister for National Health Services Regulation & Coordination, Mrs. Saira Afzal Tarar on life saving drugs/orphan drugs at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ غیر معمولی امراض کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے ادویات کی بروقت اورارزاں فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں صحت عامہ کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔صدر مملکت نے یہ بات وفاقی وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ایک خصوصی بریفنگ کے موقع پر کہی جس میں انہیں غیر معمولی ادویات کی تیاری اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں مجوزہ وفاقی پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پالیسی کی افادیت میں اضافے کے لیے متعلقہ حلقوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔