غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 20 فیصد اضافہ

117
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔