- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے حوالے ٹھوس پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ وہ عارف حبیب اور محمد یاسین لاکھانی پر مشتمل پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پرزور دیا کہ وہ پاکستان کی آزاد سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اور توانائی، انفراسٹرکچر و زراعت کے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573
- Advertisement -