غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان میں سازش کے ذریعےحکومت کی تبدیلی کاکوئی حق نہیں ،فرخ حبیب

75

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان میں سازش کے ذریعےحکومت کی تبدیلی کاکوئی حق حاصل نہیں ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏پارلیمینٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقومی سلامتی میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ملنے والے غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان میں سازش کے ذریعےحکومت کی تبدیلی کاکوئی حق حاصل نہیں۔پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔