12.7 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومقومی خبریںغیر ملکی مہمانوں کی اسلام آباد آمد ، 27 فروری کو 02:00...

غیر ملکی مہمانوں کی اسلام آباد آمد ، 27 فروری کو 02:00 بجے سے 04:00 بجے دن تک مختلف اوقات میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):غیر ملکی مہمانوں کی اسلام آباد آمد کے باعث مورخہ 27 فروری 2025، 02:00 بجے سے 04:00 بجے دن تک مختلف اوقات میں کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض آباد ، زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے، فیصل ایونیو پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لیے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق اسلام اباد کی طرف سفر کرنے والے شہری نائنتھ ایونیو، سری نگر ہائی اور گولڑہ موڑ کا استعمال کریں۔

روٹ کے اوقات میں سفری دشواری سے بچنے کے لئے شہری فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ سے کورال تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں