غیر ملکی میڈیا کے مندوبین کی ایس سی او میڈیا فیسیلی ٹیشن سینٹر میں انتظامات کی تعریف

167
Foreign media
Foreign media

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کی کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے ایس سی او میڈیا فیسیلی ٹیشن سنٹر میں صحافیوں کے لئے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔

میڈیا کے نمائندوں نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں ایس سی او کے رکن ممالک کے مختلف نیوز چینلز کی لائیو نیوز کوریج فراہم کرنے والے موضوعاتی ترتیب، ڈیجیٹل لائبریری، تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت، کمپیوٹر اور پرنٹنگ کی سہولتیں سب کو یقینی بنانے کے لئے اچھی طرح سے منصوبہ بندی اور کوریج کے انتظامات کئے گئے تھے۔

ایک غیر ملکی میڈیا مصنف نے کہا کہ ایس ایم ڈیز اور ڈیجیٹل میڈیا سکرینوں نے رکن ممالک کے بینرز کو ان کی قومی یادگاروں کے ساتھ پیش کیا جس نے میزبان ملک کی طرف سے یکجہتی کے گرمجوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف رکن ممالک کے ٹائم زونز کے ساتھ آویزاں گھڑیاں بھی غیر ملکی صحافیوں کو موقع پر ٹائم زون کی معلومات دینے کے لئے ایک دلکش نظارہ تھا۔

ایک اور صحافی نے تبصرہ کیا کہ سٹوڈیو اور پوڈ کاسٹ کیبن واقعی سائٹ پر ایک بہترین سہولت تھی کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ایس سی او اپ ڈیٹس پر پوڈ کاسٹ اور لائیو انٹرویوز ریکارڈ کئے ۔غیر ملکی صحافیوں نے افتتاحی دن میوزیکل نائٹ کو خوب سراہا۔ شرکاء کو فنگر فوڈ اور ریفریشمنٹ فراہم کرنے کے لئے ایک رننگ کیفے ٹیریا بھی قائم کیا گیا جس سے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں نے فائدہ اٹھایا۔