فیصل آباد ۔ 08 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادمقصود احمد لون کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی طرف سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ ، کالے شیشوں ، مدھم شیشوں والی پبلک اوردیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ترین کار وائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار، غیر نمونہ، مختلف ناموں، مختلف رنگوں، سرکاری مشابہت و مشکوک شکل و صورت کی حامل موٹر سائیکلوں، کاروں، ہائی لکس ڈالوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسی گاڑیوں کے چالانات کرنے سمیت انہیں قریبی تھانوں میں بند کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔