غیور کشمیر ی استصواب رائے سے کم کسی چیز پرآمادہ نہیں، بھارتی پارلیمانی وفد سے ملاقات سے انکار کرکے انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد حالات کاجائزہ لینے کےلئے بھارتی پارلیمانی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، کشمیری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، راج ناتھ کی سربراہی میں نہتے کشمیری عوام پر چھرے والی بندوقوں سے …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نہتے اور معصوم کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد حالات کاجائزہ لینے کےلئے بھارتی پارلیمانی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، کشمیری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، راج ناتھ کی سربراہی میں نہتے کشمیری عوام پر چھرے والی بندوقوں سے حملے کئے گئے، 90 سے زائد کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کشمیریوں کو تاحیات بینائی سے محروم کر دیا گیا اور اب اسی راج ناتھ کی سربراہی میں بھارتی پارلیمانی وفد کشمیر کا دورہ کرکے وہاں کے حالات کاجائزہ لے رہا ہے جو کہ کسی بھی مذاق سے کم نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ غیور کشمیر ی عوام اور رہنما اقوام متحدہ کے زیر نگرانی استصواب رائے کے حق سے کم کسی چیز پرآمادہ نہیں ہیں اور بھارتی پارلیمانی وفد سے ملاقات سے انکار کرکے انہوں نے اس ضمن میں بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

Leave a Reply