21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںفائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان...

فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122

- Advertisement -

پشاور۔ 04 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں انہیں ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔

فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ آگ کی طرف لپکتے ہیں جبکہ عام لوگ آگ کی تپش اور خطرے سے دور بھاگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے اپنے قیام سے اب تک خیبرپختونخوا میں 40 ہزار سے زائد آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے پاس آگ بجھانے کے تمام جدید آلات موجود ہیں اور ادارہ باقاعدہ درسی، تدریسی اور عملی تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ فائر فائٹرز ہنگامی حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں