21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںفائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ...

فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر قیادت پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی جانب سے آگاہی واک کا ان

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 04 مئی (اے پی پی):فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر قیادت پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد عوام میں آگ سے تحفظ، فائر سیفٹی، اور فائر فائٹرز کی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آگ سے بچاؤ اور فائر سیفٹی کے پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں اور املاک محفوظ بناتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ دن ہمیں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس آگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں فائر سیفٹی کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں