فائن فوڈ میلبورن میں پاکستان کی دس کمپنیوں نے حصہ لیا ،ٹی ڈی اےپی

116
TDAP
سنگل کنٹری ایگز بیشن جدہ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اےپی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ فائن فوڈ میلبورن‘‘ میں پاکستان کی دس کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ جمعرات کو ٹی ڈی اےپی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 ستمبر کو ختم ہونے والی فائن فوڈ اوشیانا ریجن میں فوڈ سیکٹر کی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں پاکستانی کمپنیوں چاول، پراسیسڈ فوڈ، جوسز ، شیکس، کنفیکشنری آئٹمز، بسکٹ اور گلابی نمک کی نمائش کی۔

آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نےدارالحکومت کینبرا سے آکر نمائش میں شرکت کی اور مندوبین کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا اس موقع پر کھانے کی اشیا ءکے مقامی درآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا گیا۔کینبرا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے میلبورن میں مندوبین کے لئے بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی اہتمام کیا اور کچھ نمائش کنندگان آئندہ ہفتےبزنس ٹو بزنس میٹنگز میں شرکت کے لیے سڈنی جائیں گے۔ ٹی ڈی اےپی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آسٹریلیا کو غذائی مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس نمائش سے اس رجحان کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔