فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ 4 جون سے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں شروع ہو گا۔فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی ٹیم کوچ وقاص شریف

70
جشن آزادی ہاکی نمائشی میچ

راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی ٹیم کوچ وقاص شریف نے کہا کہ فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ٹورنامنٹ 4 جون سے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں شروع ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے باصلاحیت ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑی خامیوں کو دور کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج کے لئے پرامید ہیں۔