فارمرز کےلئے لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ادویات اور کھل کی فراہمی کا عمل جاری ہے، لائیو سٹاک سمبڑیال

117
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی بہاوالدین زکر یا یونیورسٹی آمد، ہونہار طلبہ میں سکالر شپ چیک تقسم کئے

سمبڑیال۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال احسن تصورچیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی فارمرز کےلئے سکیم کے تحت لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ادویات اور کھل کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں فارمرز کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فارمرز کےلئے حکومت پنجاب کی طرف سے سمبڑیال میں لائیوسٹاک کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے جن سے فارمرز کو جانوروں کےلئے بروقت بلا سود ادویات اور ونڈا لینے کی سہولت دستیاب ہے اور کسان کارڈ ہولڈرز مختص ڈیلرزیا دکانداروں سے اپنے کارڈ کے ذریعے جانوروں کےلئے ادویات،ونڈا اور سائلج حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کارڈ ہولڈرز کو ادویات اور ونڈے کی خریداری کےلئے ڈیلرز کا انتخاب کردیا گیا جس کے تحت سمبڑیال میں بھائی بھائی ویٹرنری میڈیکل سٹور کو منتخب کردیا گیا ہے اور وہاں پر ادویات اور سائلج کی دستیابی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی قدم ہے جس سے مویشی پال حضرات میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھائیں ،اپنے جانوروں کو اچھی خوراک دیں اور گوشت کی پیدوار کو پورا کرنے کےلئے اپنے جانوروں کو فربہ بنائیں۔