وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

215

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور ان کے ہم نوا فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے، اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں اسے سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔