چنیوٹ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):فاسٹ نیشنل یونیورسٹی چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں آٹھویں سالانہ کانووکیشن تقریب کی صدارت ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے کی اورمسٹر بشیر جان محمدچانسلر انسٹیٹوٹ آف بزنس مینیجمینٹ ، چئرمین ویسٹبری گروپ آف کمپنیز(ڈالڈا فوڈز) نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمر جنگ سائینسز چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں آٹھویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت ریکٹر فاسٹ نیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے کی ،مسٹر بشیر جان محمدچانسلر انسٹیٹوٹ آف بزنس مینیجمینٹ ، چئرمین ویسٹبری گروپ آف کمپنیز(ڈالڈا فوڈز)نے بطور مہمان خصوصی اور وفاقی وزیر و رکن بورڈ آف گورنرز فاسٹ جناب قیصر احمد شیخ نے بطور مہمان ِاعزاز، کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز ، ہیڈز آف ڈیپارٹمینٹس، دیگر فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات اور اُن کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کمپیوٹر سائنس، سوفٹ ویئر انجینرنگ، الیکٹریکل انجینرنگ اور بزنس ایڈ منسٹریشن میں کل 369 طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں جن میں350 طلباء وطالبات نےگریجوایشن، 17 طلباء وطالبات نے ایم ایس/ایم بی اے (MS/MBA) اور02 طلباء نےپی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگریاں وصول کیں۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل، سلور میڈل اور برونز میڈل تقسیم کیے گئے ۔ جن میں محمد عثمان جوئیہ ، محمد فیصل حیات، محمد طلحہ عارف، آئزہ شہزاد، محمد اشر، ہانیہ وحید اور صالحہ شاہد نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔
ریکٹر اور مہمانِ خصوصی نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے ادارہ میں آنے والے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے میں جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
شرکاء اور معزز مہمانان نے کیمپس کی شاندار کار کردگی، خوبصورتی اوراس پُروقارتقریب کےانعقادپرڈائریکٹر کیمپس پروفیسرڈاکٹر شہزادسر فراز،تمام اساتذہ اوریونیورسٹی سٹاف کو سراہا اورمبارکبادپیش کی۔