23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںفاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے پاکستان...

فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی انجری کے باعث فاسٹ بائولر فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لئے کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی مستقل کپتان آل رائونڈر ندا ڈار گزشتہ روز کوئنزٹائون میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلی گئی تھیں، وہ دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی۔

فاطمہ ثنا کو سٹینڈ ان کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے لئے ندا ڈار کی دستیابی کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 22 سالہ فاطمہ ثنا نے2019 ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔

- Advertisement -

وہ قومی ویمنز ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں قیادت کرنے والی 10ویں کپتان کا اعزاز حاصل کریں گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) جمعہ کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=420000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں