- Advertisement -
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):فاطمہ فرٹیلائزر کے منافع میں گزشتہ سال 2024کے دوران 55.80فیصداضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر2024کوختم ہونے والے سال کےلئے فاطمہ فرٹیلائزر کو34.9ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جبکہ سال 2023کے دوران کمپنی کا منافع 22.4ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح سال 2023کے مقابلے میں گزشتہ سال 2024کے دوران فاطمہ فرٹیلائزر کے منافع میں 12.5ارب روپے یعنی 55.80فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575800
- Advertisement -