
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ فافن اور یورپی یونین کمیشن کی عام انتخابات 2018 کی رپورٹس قابل اعتماد ہیں۔زلفی بخاری نے اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بی بی سی پر انٹرویو کے دوران انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات پاکستان مسلم لیگ ن کے تعینات الیکشن کمشنر کے تحت ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ فافن اور یورپی یونین کمیشن رپورٹس انتخابات کے نتائج قابل اعتماد ہیں۔ ذلفی نے مزید کہا کہ پی ایم ایل ن انتخابات میں کافی پیچھے تھی، پی ایم ایل این اپنی گورننس سے بھی زیادہ بد ترین جھوٹ بول رہی ہے۔