اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کو فاٹا اصلاحات کے تحت رواں سال سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 90ارب روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور فاٹا کی پسماندگی کو ختم کرکے اسے دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لئے فاٹا اصلاحات کے عمل کے تحت پی ایس ڈی پی میں 90ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے اضافی مختص کئے جائیں گے