اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاق کے زیرانتظام قبائیلی علاقہ جات (فاٹا) میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پےر کوشروع ہوگئی ۔ فاٹا سےکرٹرےٹ کے ترجمان محمد علی کے مطابق مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کیلئے4109ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر دس لاکھ 68ہزار 347بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائےں گے