فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد بنائے گئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پی کے 100 سے115 کے انتخابات کے لیے شیڈول اپریل کے آخری ہفتہ میں متوقع

119

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد بنائے گئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پی کے 100 سے115 کے انتخابات کے لیے شیڈول اپریل کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں فارم برائے اندراج و منتقلی ووٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 31 مئی 2019ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی حلقہ 100 سے 115 کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ اضلاع کے رائے دہندگان کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے اضلاع میں قائم دفاتر ضلعی الیکشن کمشنرز / رجسٹریشن آفسران سے رابطہ کریں۔قانون کے مطابق انتخابات کا شیڈول جاری ہونے پر انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ حلقہ انتخاب 100 س115 کے انتخابات کے لیے شیڈول اپریل کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔