28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیفاٹا کے طول و عرض میں ملک کے 70ویں یوم آزادی کو...

فاٹا کے طول و عرض میں ملک کے 70ویں یوم آزادی کو عظیم قومی جذبہ اورجوش وخروش سے منایا گیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاق کے زیرانتظام قبائیلی علاقہ جات کے طول و عرض میں ملک کے 70ویں یوم آزادی کو عظیم قومی جذبہ اورجوش وخروش سے منایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق تمام قبائیلی ایجنسیوں باجوڑ،مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی اورجنوبی وزیرستان ایجنسی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا اہمتام کیا گیا۔ یونس خان کرکٹ سٹیڈیم میران شاہ میں خیبرایجنسی اورشمالی وزیرستان ایجنسی کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جسے 20ہزار سے زائد شایقین، جن میں مقامی افراد، مشران،سول انتظامیہ کے اہلکاروں ،طلباءاورمعاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، نے دیکھا۔ مہمان خصوصی نے بعدازاں بہترین کھلاڑیوں اورٹیم میں انعامات تقسیم کئے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں