اٹک۔ 09 جون (اے پی پی):اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں زیر تعمیر مکان کی چھت ٹوٹنے سے 17 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ گاؤں حطار میں زیر تعمیر چھت گرنے سے ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق مزدور زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے کہ اس کی چھت گری جس کے نتیجے میں 17 سالہ محنت کش جس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ملبے تلے دب گیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کی چھت کاٹنے کی بھرپور کوششوں کے بعد لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا