فتح موومنٹ کی آئندہ کانفرنس بیت المقدس میں ہوگی ، محمود عباس

118

غزہ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے زور دے کر کہا ہے کہ فتح موومنٹ اپنے خود مختار فیصلے سے دست بردار نہیں ہوگی اور تمام فلسطینیوں کے خواب کو پورا کرنے کے واسطے اپنا سفر جاری رکھے گی۔محمود عباس نے یہ بات فتح موومنٹ کی ساتویں کانفرنس مین ایک مرتبہ پھر تحریک کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد کہی۔فلسطینی صدر نے باور کرایا کہ کل 28 ریاستوں سے 60 وفود کی حاضری اس کام کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے جو فتح موومنٹ عرب اور بین الاقوامی سطح پر پیش کر رہی ہے-