23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے محسن نقوی

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے محسن نقوی

- Advertisement -

کوئٹہ ۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ہفتہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ٰہاوس بلوچستان آمد پر وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی ٰبلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن عامہ اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے کیلئے دعا بھی کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،صوبے میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں